• صارفین کی تعداد :
  • 1617
  • 4/24/2010
  • تاريخ :

پیغمبراعظم (ص) 5 فوجی مشقیں؛  فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ تیزی سے مکمل ہوا

پیغمبراعظم (ص) 5 فوجی مشقیں
پیغمبراعظم پانچ فوجی مشقوں کےترجمان نے کہا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ کامیابی سے انجام پا گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اعظم  پانچ فوجی مشقوں کے ترجمان علی رضا تنگسیری نےآج صحافیوں کو بتایا کہ یا مہدی بوٹ کی خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی فوجی مشقوں میں جنگی بوٹ کا تجربہ کیا گيا انھوں نے کہا کہ یا مہدی جنگی بوٹ ملکی ساخت کی ہے اور اسے ملکی ساخت کے ہتھیاروں سے لیس کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ اس جنگی  بوٹ نے اپنی بھرپور تخریبی صلاحیتوں کے ذریعے خلیج فارس کی حفاظت کے سلسلے میں بحریہ کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ جناب علی رضا تنگسیری نے مزیدکہا کہ

یا مہدی بوٹ اپنی زبردست رفتار اور متعدد بحری لہریں پیدا کرکے خلیج فارس کی سطح آب پر ہر قسم کے ہدف کو نذرآتش کرسکتی ہے۔

تنگسیری نے پیامبر اعظم پانچ فوجی مشقوں کو پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری طاقت کا ایک نمونہ قرار دیا اورکہا کہ یا مہدی تیز رو بوٹ خلیج فارس میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پورا تحفظ کرسکتی ہیں۔ پیامبر اعظم پانچ فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ آج صبح شروع ہوا اس میں راکٹ لانچربوٹ، میزائل لانچربوٹ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈوز کی حامل بوٹ سمیت تین سو تیرہ بوٹوں نےحصہ لیا۔